• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کی کوآرڈی نیشن کے لئے کمیٹی تشکیل

اسلام اباد(ناصر چشتی )ڈسکوز کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نجکاری کے عمل کی کوآرڈی نیشن کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی، ذرائع کےمطابق جوائنٹ سیکرٹری پاور خالد خان کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے ،کمیٹی میں پاور ڈویژن، نجکاری کمیشن اور عالمی شہرت یافتہ کمپنی کے ایم ڈی/ سینئر ڈائریکٹر شامل ہونگے،پاور ڈویژن کی جانب سے کمیٹی کے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے ،کمیٹی آئیسکو، فیسکو اور گیپکو کی نجکاری کے عمل کی کوارڈی نیشن کیلئے بنائی گئی ہے، کمیٹی نجکاری کے عمل کے دوران تمام شراکت داروں کے درمیان کوارڈی نیشن کو یقینی بنائے گی، کمیٹی نجکاری کے عمل کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لے گی ،ذرائع کے مطابق ڈسکوز سے مطلوبہ معلومات اکٹھی کرنے کیلئے فنانشل ایڈوائزر کو معاونت فراہم کرے گی ۔

ملک بھر سے سے مزید