سندھ کابینہ نے یونیورسٹیز اینڈ بورڈ ترمیمی بل 2025ء کی منظوری دے دی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیر اور سیکریٹریز نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکاری ملازمت کے لیے عمر میں 5 سال کی رعایت کی بھی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے ک سرکاری ملازمت کے لیے پہلے عمر میں 15سال رعایت تھی جسے ختم کیا گیا تھا۔