• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، سرکاری ملازمتوں میں عمر کی حد میں 15 سال تک چھوٹ کالعدم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے ʼʼسرکاری ملازمت کے حصول سے متعلق ʼʼایک مقدمہ میں حکومت سندھ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے سرکاری ملازمتوں میں عمر کی بالائی حد میں 15 سال تک کی چھوٹ دینے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کا سندھ ہائی کورٹ کا حکم برقرار رکھا ،سپریم کورٹ نے کہا کہ اقربا ء پروری کی بنیاد پر پسندیدہ امیدواروں کا غلط انتخاب سول سروس ڈھانچے میں انتشار کا باعث بنتاہے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل تین رکنی بنچ نے 7مارچ 2024کو کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا ،جسے جسٹس محمد علی مظہر نے قلمبند کیا ہے ۔
اہم خبریں سے مزید