• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک کی روانی میں بہتری، عبداللّٰہ ہارون روڈ پر ہوشنگ چوک کی کراسنگ آزمائشی طور پر ہفتہ سے بند

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ٹریفک کی روانی میں بہتری لانے کے لیے عبداللہ ہارون روڈ پر ہوشنگ چوک کی کراسنگ آزمائشی طور پر ہفتہ سے بند کر دی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق وہ تمام مسافر جو کہ سی ایم ہاؤس ڈاکٹر ضیاء الدین احمد روڈ سے آکر کینٹ اسٹیشن جانا چاہتے ہیں وہ براستہ ضیاء الدین فلائی اوور جانب للی لائٹ سگنل سے لیفٹ ٹرن للی برج استعمال کر کے کینٹ اسٹیشن کی جانب جاسکتے ہیں۔ اسی طرح کینٹ اسٹیشن جانے کے لیے پی آئی ڈی سی چوک سے کلب روڈ، میٹروپول، فاطمہ جناح روڈ سے کینٹ اسٹیشن کی جانب بھی جاسکتے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید