اردن کی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
اردنی میڈیا کے مطابق شاہی دربار نے اعلان کیا کہ اردن کے فرمانروا شاہ عبداللّٰہ الثانی کی بیٹی شہزادی ایمان بنت عبداللّٰہ دوم نے بچی کو جنم دیا۔
شہزادی ایمان اور ان کے شوہر جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ہاں ہونے والی ننھی شہزادی کا نام ’امینہ‘ رکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادی ایمان نے اپنی پہلی بچی کو جنوبی اردن کی عقبہ گورنری کے پرنس ہاشم بن عبداللّٰہ دوم اسپتال میں جنم دیا۔
ننھی شہزادی کی پیدائش پر اردن کے شاہی دربار نے حکمران خاندان کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ 3 مارچ 2023 کو شہزادی ایمان کی کاروباری شخصیت جمیل الیگزینڈر تھرمیوٹس کے ساتھ شادی ہوئی تھی۔
شہزادی ایمان کے شوہر یونانی نژاد نوجوان ہیں جو 1994 میں وینزویلا کے دارالحکومت کراکس میں پیدا ہوئے تھے۔
انہوں نے بزنس ایڈمنسٹریشن میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور وہ نیویارک میں مالیاتی خدمات کے شعبے میں کام کرتے ہیں۔