پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کی قیادت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور موجودہ پرائم منسٹر شہباز شریف نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا خواب پورا کیا ہے۔
ن لیگ حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اور اُڑان پاکستان 5 سالہ منصوبے کی تقریب سے چیف پیٹرن طلعت محمود چوہان، صدر میاں محمد رفیق اور جنرل سیکرٹری رانا محمود علی سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
ن لیگ فرانس کی قیادت نے کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ہمیشہ اندھیرے میں روشنی کے چراغ جلائے جس سے ملک کے ہر شعبہ میں بہتری نظر آئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قائد کے ویژن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تو ایک سال میں وہ کچھ کر دیکھایا ہے جس کی مثال اور تعریف مخالفین بھی کرتے ہیں۔
تقریب میں پیپلز پارٹی یورپ کے صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نے بطور مہمان خاص شرکت کی۔