• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی گیم شو ’بیسٹ گیمز‘ کے نام 44 عالمی ریکارڈز

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

امریکی ٹی وی کے گیم شو ’بیسٹ گیمز‘ نے 2 ماہ سے بھی کم وقت میں 44 عالمی ریکارڈز اپنے نام کر لیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 دسمبر 2024ء کو یوٹیوب کے سُپر اسٹار مسٹر بیسٹ (جمی ڈونلڈسن) نے ایک ریئلٹی شو ’بیسٹ گیمز‘ کے نام سے شروع کیا، جس کا بجٹ حیرت انگیز طور پر 100 ملین ڈالرز مختص کیا گیا تھا۔

تاریخ کے سب سے بڑے گیم شو کو اب تک کا سب سے بڑا غیر اسکرپٹڈ ریئلٹی گیم شو قرار دیا جا رہا ہے جس میں 1 ہزار افراد کو ایک دوسرے کے مدِ مقابل اکٹھا کر کے ریکارڈ توڑ 5 ملین ڈالرز کے گرینڈ پرائز کے لیے مقابلہ کروایا گیا۔

صرف اتنا ہی نہیں بلکہ مختلف اقساط کی انعامی رقم سے ہٹ کر اس شو نے کئی اہم سنگِ میل بھی عبور کیے ہیں۔

اس گیم شو کی صرف آخری قسط میں ہی 2.02 ملین ڈالرز کے انعامات تقسیم کیے گئے، جو اپنے آپ میں ایک عالمی ریکارڈ ہے۔

بیسٹ گیمز فال آؤٹ کے بعد امریکی ٹی وی کا 2024ء میں دوسرا سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو بن گیا ہے، جسے ابتدائی 25 دنوں میں 50 ملین سے زائد ناظرین نے دیکھا ہے۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مسٹر بیسٹ کے گیم شو بیسٹ گیمز نے کُل 44 گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کیے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید