اسلام آباد(صالح ظافر )پاکستان کے سفیر برائے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) فیصل نیاز ترمذی نے پیر کے روز دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈبلیو ٹی سی) میں منعقدہ گلف فوڈ2025کے30ویں ایڈیشن میں پاکستان پویلین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلف فوڈ ایک بے مثال پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے جو تعاون اور جدت کو فروغ دیتا ہے، اور پاکستانی برآمد کنندگان کو کاروباری مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے، علم کے تبادلے، نیٹ ورکنگ، اور عالمی کاروباری رہنماؤں کے ساتھ اشتراک کا موقع فراہم کرتا ہے۔یہ تقریب دنیا کی سب سے بڑی خوراک اور مشروبات کی تجارتی نمائشوں میں سے ایک ہے، جس میں 129 ممالک کے 5,500 سے زائد نمائش کنندگان شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب میں دبئی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین محمد اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر علی زیب خان بھی موجود تھے۔ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے تحت 45 پاکستانی کمپنیاں اس نمائش میں شرکت کر رہی ہیں،۔