• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتار کر لیے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدنان نے ترکیہ کے ویزے کے لیے جعلی دستاویز استعمال کیں جس پر ترکیہ کی ایمبیسی نے ملزم سے متعلق شکایت درج کروائی تھی۔

ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ گوجرانوالہ سے ملزم ناصر نے یونان بھجوانے کے لیے شہری سے 27 لاکھ روپے لیے تھے۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج تھے۔

قومی خبریں سے مزید