• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، گوہر آباد میں فائرنگ سے باپ جاں بحق، بیٹا محفوظ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)نیو سریاب گوہر آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار سروس اسٹیشن کا مالک جاں بحق جبکہ بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔ واقعہ کے خلاف ورثاء نے سونا خان تھانے کے قریب کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ بلاک کردی۔ جس کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔پولیس کے مطابق نیو سریاب کے علاقے گوہرآباد کے رہائشی سروس اسٹیشن کے مالک عبدالر الرحمن پرکانی اور اسکابیٹا عرفان پرکانی گزشتہ روز گھر سے موٹرسائیکل پر سریاب روڈ پر واقعہ سروس اسٹیشن جا رہے تھے کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار ان پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے فائرنگ کے نتیجے میں باپ موقع پر ہی جاں بحق جبکہ بیٹا معجزانہ طورپر محفوظ رہا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر لاش ہسپتال پہنچائی جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ کے خلاف مقتول کے اہلخانہ ، علاقہ مکینوںنے تھانہ سونا خان کی حدود میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کےلیےبند کر کے احتجاج کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا شاہراہ بند ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ٹرانسپورٹروں اور مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
کوئٹہ سے مزید