کراچی(اسٹاف رپورٹر) سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال میں تیزی سے ہونے والی بہتری کے آثار عوام تک پہنچنے چاہئیں جس کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو اپنی رٹ دکھانا ہوگی، خود ساختہ مہنگائی کے خلاف موثر اقدامات کرنا ہوں گے ، ادویات کی قیمتوں کے علاوہ عام استعمال کی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے صوبائی حکومتوں کو متحرک ہونا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ یہ بات دنیا تسلیم کررہی ہے کہ پاکستان کسی حد تک معاشی بحران سے باہر نکل گیا ہے جس کا تمام تر کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف، ان کی معاشی ٹیم اور آرمی چیف کو جاتا ہے۔