• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہوئے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟ ممبر الیکشن کمیشن کا سوال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

 ایم این اے جمشید دستی نااہلی کیس کی الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی۔

 ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار امیر اکبر اور ذوالفقار ڈوگر وکلا کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

جمشید دستی کی جانب سے الیکشن کمیشن میں کوئی پیش نہ ہوا۔

ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کر دیے تو جمشید دستی نے الیکشن کیسے لڑا؟

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ ہائی کورٹ کے حکم پر جمشید دستی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور ہوئے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ دیکھنا ہو گا کہ کیا ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار ہے؟ اپیلیٹ ٹریبونل الیکشنز  کے کیسز دیکھتا ہے، ممبران کی نااہلی کے کیسز اسپیکر  بھجواتا ہے۔

الیکشن کمیشن نے جمشید دستی نااہلی کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید