• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

 آسٹریلیا کے جنوبی جزیرے تسمانیہ کے دور دراز ساحل پر 157 ڈولفنز پھنس گئیں، جن میں سے 136 ابھی تک زندہ ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وائلڈ لائف ریسکیو ماہرین اور جانوروں کے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کو ان ڈولفنز کا جائزہ لینے کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔

ان ڈولفنز کو فالز کلر وہیلز بھی کہا جاتا ہے جس کی وجہ ان کی کھوپڑیوں کی مشابہت ہے۔

ماہرین کے مطابق ڈولفن تسمانیہ کے مغربی ساحل پر دریائے آرتھر کے قریب ایک ساحل پر پھنسی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں ناقابلِ رسائی، سمندری حالات اور آلات حاصل کرنے کےحوالے سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید