• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مورال گرانے کی ضرورت نہیں، اگلے دونوں میچز جیتنے کی کوشش کریں گے، نسیم شاہ

کافی ساری چیزوں کو اگلے اہم میچ سے قبل ٹھیک کرنا ہوگا، اپنی غلطیوں کو درست کرکے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہوگا، نسیم شاہ - فوٹو: فائل
کافی ساری چیزوں کو اگلے اہم میچ سے قبل ٹھیک کرنا ہوگا، اپنی غلطیوں کو درست کرکے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہوگا، نسیم شاہ - فوٹو: فائل

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنا مورال گرانے کی ضرورت نہیں، دو میچز ہیں اور دونوں جیتنے کی کوشش کریں گے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں مسکڈ میڈیا زون میں بات چیت کرتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ شروعات اچھی نہ ہو تو مایوسی تو ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی ساری چیزوں کو اگلے اہم میچ سے قبل ٹھیک کرنا ہوگا، اپنی غلطیوں کو درست کرکے اگلے میچ پر فوکس کرنا ہوگا۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ جیسی پچز ہیں اس میں بولرز کو زیادہ مدد نہیں ملتی ہے، یہاں پر اس طرح کے اسکور ہوں گے، یہاں بڑے اسکور ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آخری کے چھ، آٹھ اوورز ایسے نہ ہوئے جیسے ہم کرنا چاہتے تھے، ہمیں اگلے میچز میں دیکھنا ہوگا کہ ان ایریاز کو کیسے بہتر کیا جائے۔

نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ میری توجہ بولنگ ہے لیکن ساتھ ساتھ بیٹنگ پر بھی کام کرتا ہوں۔ کلب میچز میں کوشش کرتا ہوں کہ اوپر کے نمبر پر بیٹنگ کروں۔

انہوں نے نیوزی لینڈ سے شکست پر کہا کہ ایسا نہیں کہ ایک خراب میچ کے بعد ہم بالکل گر جائیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید