• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر ہمیں دنیا کی بہتر ٹیم بننا ہے تو کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا، سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ اگر ہمیں دنیا کی بہتر ٹیم بننا ہے تو کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔

کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے تیس، چالیس رنز کو بڑے اسکور میں تبدیل کرنا ہوگا۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ اس وکٹ پر 300 کا ہندسہ عبور کیا جاسکتا تھا، ہمیں بیٹنگ میں اچھا آغاز نہ مل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں نہ پارٹنرشپ ملی نہ مومینٹم بن سکا، ہم پاوور پلے میں بھی اچھا نہ کھیل سکے۔ فخر کے ابتدا میں نہ ہونے سے پاوور پلے میں فرق پڑا، اگر وہ ہوتے تو ہمارا اسکور مختلف ہوتا۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ میں اپنی اننگز کو لمبا کرسکتا تھا، اگر لمبا کھیلتا تو رزلٹ مختلف ہوسکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کی ٹاپ ٹیموں کو ہرانے کیلئے مسلسل اچھا کھیلنا ہوگا، 320 رنز کرنا ہوتے ہیں تو پاوور پلے اچھا کرنا پڑتا ہے۔ آج ہم نے کسی بھی شعبے میں اچھا نہیں کیا، جو ہم سے توقع تھی وہ نہ کرسکے۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اس میچ کو بھلا کر انڈیا کے خلاف میچ کیلئے میدان میں اتریں گے۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید