سری نگر (اے ایف پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی پولیس نے درجنوں کتب فروش دکانوں پر چھاپہ مار کر ایک اسلامی سکالر کی کتابوں کی سیکڑوں کاپیاں ضبط کر لیں، جس پر مسلم رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ۔پولیس نے کہا کہ ایک کالعدم تنظیم کے نظریے کو فروغ دینے والے لٹریچر کی خفیہ فروخت اور تقسیم کے حوالے سے معتبر انٹیلی جنس معلومات پر تلاشیاں لی گئیں۔تاہم، پولیس افسران نے مصنف کا نام نہیں بتایا، لیکن اسٹور مالکان نے کہا کہ انہوں نے سیاسی جماعت جماعت اسلامی کے بانی مرحوم ابوالاعلیٰ مودودی کا لٹریچر ضبط کیا ہے۔مسلم اکثریتی علاقے کے دیگر قصبوں میں کتابیں ضبط کرنے سے قبل سادہ لباس اہلکاروں نے ہفتہ کو مرکزی شہر سری نگر میں چھاپے مارنے شروع کیے۔