• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(نیوزڈیسک)امریکا کی ریاست ٹیکساس میں بچوں میں خسرہ کی وباء مسلسل پھیل رہی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد اسپتالوں کا رخ کررہی ہے۔امریکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ریاست ٹیکساس میں سب سے پہلے 5 فروری کو خسرہ کی وباء کی تصدیق کی گئی تھی جس کے بعد سے بچوں میں کیسز مسلسل بڑھ رہے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بچوں میں پھیلنے والے خسرہ کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 58 تک پہنچ گئی ہے، زیادہ تر کیسز کا شکار ہونے والے بچے ہیں، جبکہ 6بالغ افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید