• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کارگل میں بھارتی فوج کے 2 افسر دھماکے میں ہلاک

کراچی(نیوزڈیسک)کارگل کے نزدیک نیوما علاقے میں ایک حادثے میں بھارتی فوج کے دو جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز) مارے گئے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مارے گئے بھارتی فوجیوں کی شناخت صوبیدار سنتوش کمار اور نائب صوبیدار سنیل کمار کے ناموں سے ہوئی ہے۔دونوں آفیسرز کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔ جہاں انھیں فوجی اعزاز کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ترجمان بھارتی فوج نے بتایا کہ یونٹ 71 انجینئر رجمنٹ دونوں آفیسرز ایک واٹر ٹینک پھٹنے کے باعث ہلاک ہوئے۔

دنیا بھر سے سے مزید