واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز تجویز پیش کی کہ چین کے ساتھ تجارتی معاہدہ ممکن ہے۔
ٹرمپ نے ایئر فورس ون پر سوار صحافیوں کو بتایا کہ2020 میں امریکہ پہلے ہی چین کے ساتھ ایک عظیم تجارتی معاہدے پر راضی ہو چکا تھا اور ایک نیا معاہدہ ممکن ہےتاہم،ٹرمپ نے یہ بھی بتایا کہ ان کی انتظامیہ آنے والے مہینوں میں شاید 25 فیصد لمبر ٹیرف پر غور کر رہی ہے۔
ٹرمپ کے بیان پر بیجنگ کی وزارت خارجہ نےکہا کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام کے ساتھ تجارتی کشیدگی کو نمٹنے کی ضرورت ہے۔
بیجنگ کی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین اور امریکہ کو مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر بات چیت اور مشاورت کے ذریعے اپنے خدشات کو دور کرنا چاہیے۔