واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ کی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےامریکہ میں غیرقانونی تارکین وطن والدین کےبچوں کی پیدائشی شہریت ختم کرنے پر عملدرآمد معطل کرنے کے حکم کو برقرار رکھا۔محکمہ انصاف کی جانب سےہنگامی درخواست ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمدکی اجازت کے لیےدائر کی گئی تھی، جنوری میں جاری ہونے والے اس آرڈرکو زیریں ضلعی عدالتوں کے ججوں نے معطل کر دیا تھا۔ٹرمپ کا حکم امریکی آئین میں 14ویں ترمیم کی ازسرنو وضاحت کرنے کی کوشش ہے، جس میں حکم دیا گیا ہے کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والا ہرکوئی یہاں کا شہری ہے۔ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز میں سب سے زیادہ متنازع دعویٰ ہے کہ یہ حق مستقل رہائشیوں اور شہریوں کے علاوہ کسی اور کے بچوں پر لاگو نہیں ہوتا ہے۔سابق صدورٹرمپ ، جمی کارٹر اور جارج ڈبلیو بش کے نامزد کردہ 9ویں سرکٹ کورٹ آف اپیلز کے تین ججوں کے پینل نےدرخواست کو مسترد کر دیا۔