• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی: پاک بھارت میچ کیلئے کراچی سمیت سندھ بھر میں بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ کے لیے سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبے میں 23 فروری کو بڑی اسکرینیں لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ میں پاک بھارت میچ کے لیے اسکرین لگائی جائے گی، گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں ساحلِ سمندر پر پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا جبکہ سندھ یوتھ کلب گلستانِ جوہر میں بڑی اسکرین پر میچ لائیو دکھایا جائے گا۔

محمد بخش مہر نے بتایا ہے کہ حیدرآباد نیاز اسٹیڈیم، خیرپور ممتاز کرکٹ گراؤنڈ اور ٹنڈو محمد خان میں بھی پاک بھارت میچ لائیو دکھایا جائے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید