• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر نے مائیکل وان کی پریشانی دور کر دی

گلوکار عاصم اظہر اور برطانوی سابق کپتان مائیکل وان — تصاویر فائل فوٹو
گلوکار عاصم اظہر اور برطانوی سابق کپتان مائیکل وان — تصاویر فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹ پر گہری نظر رکھنے والے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے پہلے میچ میں خالی اسٹیڈیم دیکھ کر تذبذب کا شکار ہو گئے۔

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے بھی برطانوی سابق کپتان کو حقیقت سے آشکار کر کے ان کی پریشانی دور کر دی۔

پاکستان 29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کر رہا ہے۔

گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی 2025ء کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

29 برس بعد چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے باوجود کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم دن کے اوقات میں خالی دکھائی دیا جسے دیکھ کر مائیکل وان نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس کا رخ کیا اور پوسٹ شیئر کی۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں کھیلی جا رہی ہے، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگا، 1996ء کے بعد پہلا بڑا ایونٹ ہے، کیا انتظامیہ یہ لوگوں کو بتانا بھول گئی ہے کہ میچز کا آغاز ہوگیا ہے؟ تماشائی کہاں ہیں؟

— اسکرین شارٹ
— اسکرین شارٹ

مائیکل وان کا تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو عاصم اظہر نے بھی برطانوی سابق کپتان کو حقیقت بتا دی اور کہا کہ وان بھائی، مقامی لوگ یہ بالکل جانتے ہیں لیکن مقامی لوگوں کو نوکریاں بھی کرنی ہیں، کراچی میں اس وقت کام کے اوقات ہیں۔ 

— اسکرین شارٹ
— اسکرین شارٹ

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ اگلے چند گھنٹوں میں آپ تماشائیوں سے بھرا اسٹیڈیم دیکھیں گے، فکر نہ کریں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید