امریکا سے بےدخل تارکین وطن پاناما سٹی کے ہوٹل سے دارئین جنگل کے شیلٹر منتقل کردیے گئے۔
پاناما سٹی سے خبر ایجنسی کے مطابق حکام نے بتایا کہ امریکا سے بےدخل تقریباً 100 افراد کو ہوٹل سے دارئین جنگل کے شیلٹر منتقل کر دیا ہے۔
پاناما کے حکام کے مطابق 13 تارکین وطن کو ان کے ممالک واپس بھیجا جا چکا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ باقی رہ جانے والے افراد کو ان کے ملک بھیجنے کیلئے اقدامات کر رے ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق بےدخل افراد کو ان کے ممالک بھیجے جانے کے انتظامات اقوام متحدہ کے تارکین وطن کی ایجنسیاں کر رہی ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ ہفتے امریکا سے بےدخل کیے گئے 299 تارکین وطن پاناما پہنچے تھے، پاناما آنے والوں میں پاکستان، افغانستان، بھارت، چین اور ترکیہ سمیت کئی ممالک کے شہری شامل ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق کولمبیا اور پاناما کے درمیان دارئین جنگل کا علاقہ لاقانونیت کی وجہ سے خطرناک سمجھا جاتاہے اور امریکا جانے کے خواہشمند غیر قانونی تارکین وطن دارئین جنگل کا خطرناک راستہ استعمال کرتے ہیں۔