• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونیا گاندھی کی طبعیت ناساز ، اسپتال میں داخل

سونیا گاندھی : فوٹو فائل
سونیا گاندھی : فوٹو فائل

بھارتی سیاستدان اور اپوزیشن جماعت کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کی طبعیت ناساز ہوگئی، انہیں دہلی کے سر گنگا رام اسپتال میں داخل کردیا گیا۔

کانگریس کی سینئر رہنما سونیا گاندھی کو جمعرات کی صبح سر گنگا رام اسپتال میں داخل کروایا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب بہتر ہے اور کل (جمعے) اسپتال سے ڈسچارج کیا جا سکتا ہے۔

کانگریس رہنما سونیا گاندھی نے دسمبر 2024 میں اپنی 78ویں سالگرہ منائی تھی۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق وہ ڈاکٹروں کی زیر نگرانی ہیں اور فی الحال کسی قسم کی تشویشناک صورتحال نہیں ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید