• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسیٰ خیل ، کنگری روڈ کی تعمیر کی بندش کیخلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)موسیٰ خیل فلاحی تنظیم کے زیراہتمام موسیٰ خیل ، کنگری روڈ کی تعمیر کی بندش کے خلاف جمعرات کو صدر جبار غوری اور باز موسیٰ خیل کی قیادت میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ مذکورہ منصوبہ 8 سال قبل شروع کیا گیا تھا، مختلف ادوار میں روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء کیا گیا لیکن بار بار تعمیراتی کام روکا جاتا رہا ، 3 سال قبل موسیٰ خیل کنگری روڈ کی تعمیر دوبارہ شروع کی گئی جس کے لئے فنڈز بھی جاری کئے گئے لیکن ایک بار پھر ماضی کی طرح روڈ کی تعمیر کا کام روک دیا گیا جس کی وجہ سے مذکورہ علاقوں کے مکینوں سمیت بلوچستان سے موسیٰ خیل کنگری اور تونسہ جانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ انہوں نے گورنر بلوچستان اور وزیراعلیٰ سے اپیل کی کہ موسیٰ خیل کنگری روڈ کی تعمیر کے کام کی بندش کا نوٹس لیتے ہوئے کام جلد شروع اور بروقت منصوبہ مکمل کرایا جائے ۔
کوئٹہ سے مزید