• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپی حکمران صدر ٹرمپ کی یوکرین جنگ بندی فارمولا پر پریشان، فرانسیسی صدر آج امریکا روانہ ہونگے

پیرس( رضا چوہدری / نمائندہ جنگ ) فرانسیسی صدر میکرون سمیت تمام یورپی حکمران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی یوکرین میں جنگ بندی کے فارمولے پر پریشان ہیں ، فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون آج امریکا روانہ ہونگے جہاں وہ اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے ۔ میکرون یوکر ین جنگ کے مسئلہ پر ایک ہفتہ کی سوچ بچار میں مصروف رہے ۔فرانسیسی صدر نے اتوار کو واشنگٹن کے لئے پرواز کرنے سے پہلے جمعرات کو جغرافیائی سیاسی تناظر پر بات کرنے کے لیے سیاسی رہنماؤں کو صدارتی محل میں جمع کیا تھا۔

دنیا بھر سے سے مزید