غزہ (اے ایف پی)بنجمن نیتن یاہو کے قیدی شیری بیباس کو واپس نہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزام کے جواب میں حماس نے اسرائیلی وزیر اعظم کی دھمکیوں کو مسترد کر دیا۔حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ہم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے اپنے امیج کو بہتر بنانے کی کوششوں کے طور پر جاری کردہ دھمکیوں کو مسترد کرتے ہیں ،اور اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ کی خاتون کی لاش واپس کرے، جسے گروپ نے غلطی سے شیری بیباس کی لاش سمجھ کر جمعرات کو حوالے کیا تھا۔ بیباس کے خاندان نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو پراپنے پیاروں کی با حفاظت گھر لانے میں ناکامی کا الزام لگایا۔شیری کی بھابھی آفری بیباس نے ایک اسرائیلی مہم گروپ، یرغمالیوں اور لاپتہ خاندانوں کے فورم کے ذریعے خاندان کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں زندہ واپس لانا اسرائیل کی ذمہ داری اور فرض تھا۔مزاحمتی تحریک نے کہا کہ اس کی تعمیل کرنے میں ناکام ہونے میں یا کسی بھی لاش کو اپنے پاس رکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔