• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سرمایہ کاری کو راغب کرنے والے بڑے ملکوں میں شامل

ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفالح نے کہا کہ مملکت سعودی عرب سرمایہ کاری کو راغب کرنے والے بڑے ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔ خالد الفالح نے امریکہ میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ترجیحی سمٹ کے دوران ایک ڈائیلاگ سیشن کے دوران گفتگو میں مزید کہا کہ بہت سے ایسے اشاریے ہیں جن پر ہمیں روشنی ڈالنی چاہیے۔ خاص طور پر سعودی عرب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ یہ اب 40 ہزار سرمایہ کاروں تک پہنچ گیا ہے ۔ سعودی عرب کے ویژن 2030 کے آغاز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی تعداد 7 ہزار تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید