لاہور(نمائندہ خصوصی) الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام اور انتخابی عمل کے جامع و موثر ہونے کیلئے یہ نہایت ضروری ہے کہ ملک میں ووٹ ڈالنے کے اہل افراد بڑھ چڑھ کر انتخابی عمل میں حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر عبدالقیوم شنواری،عبدالحفیظ سمیت متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔