• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں کمی کادعویٰ جھوٹ،پورا ریاستی نظام فرسودہ ،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی) نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت کو بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، مہنگائی میں کمی کا دعویٰ کالا جھوٹ ہے، ممبرانِ اسمبلی کو سہولت کاری کے لئے بھتوں میں بے تحاشا اضافہ کردیا گیا، وہ منصورہ میں نوجوانوں کے وفد اور اسلام آباد میں انفاق فی سبیل اللہ ڈونرز کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو نمائشی، عارضی اور ریلیف دینے کی بجائے ڈیجیٹل، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ہنر سے آراستہ کیا جائے۔