لاہور(خصوصی نمائندہ،کرائم رپورٹر،کرائم رپورٹر سے) میو ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک کی لفٹ گر نے سے 8 نر سوں سمیت 11افراد شدید زخمی ہو گئے، لفٹ 6 ماہ قبل فرینڈز آف میو نے عطیہ کی تھی ، حادثہ میں بیشتر نرسز کی ٹانگیں ،بازو ،اور پاؤں فریکچر ہو گئے اور ان کے جسموں پر بھی شدید زخم آئے زخمیوں میں چارج نرسز روبینہ زاہد ،ارم شہزادی ، سمینہ اقبال ،ہیڈ نرسز شازیہ منظور ، اسٹررؤف ، فرہانہ جبین ،نجمہ پروین ،سپر وائیزر محمد امان بٹ ،اٹینڈنٹ سونیا مریض یاور ایک سٹوڈنٹ مریم رمضان شامل ہیں ۔دریں اثناء صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔