لاہور(کرائم رپورٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ’’کی پرفارمنس انڈیکیٹرز ‘‘ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس اور چیمپینز ٹرافی کے میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں چوری شدہ باڑ کی خریداری میں ملوث فیکٹریوں کے مالکان کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔مزید برآں جوڈو جیو جتسو چیمپین شپ،نیشنل گیمز 2025 میں شرکت کے خواہشمند افسران و اہلکاروں کی فہرستیں طلب کرنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ آئی جی نے مزید کہا کہ قومی کھیلوں میں مسلسل میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے۔ ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کیے۔