لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) لیاقت آباد میں جواد شاہ کے گھر سے 2لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون اچھرہ میں ندیم اخترسے 1لاکھ 35روپے اور موبائل فون،غازی آباد میں صفدر چیمہ کی فیملی سے1 لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،مانگا منڈی میں عبدالستار سے 1لاکھ20ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا،جنوبی چھاونی اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں جبکہ نشترکالونی لوہاری اور اچھرہ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔