لاہور(شوبز رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمراء میں لاہور لٹریری فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔افتتاحی تقریب میں چیئرمین ایل ایل ایف اقبال زیڈ احمد، سی ای او ایل ایل ایف رضی احمد، عظمی بخاری، ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن، کارہنگ انٹونی ٹام، فرانس میں پاکستان کے سفیر نکولس گیلی، سید توقیر حیدر کاظمی ودیگر نے شرکت کی۔