• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیدیوں کوحجام ، درزی اورباورچی اورالیکٹریشن کی ٹریننگ دی جائے، سیکرٹری داخلہ

لاہور ( اپنے نامہ نگار سے) سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے ہدایت کی ہے کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن کی تربیت دی جائے جبکہ خواتین قیدیوں کو بیوٹیشن کا کورس کراوایا جائے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کیمپ جیل کے دورے کے موقع پرکیا۔