لاہور ( جنرل رپورٹر ) ریلویز کی 65 ویں انٹر ڈویژنل ایتھلیٹک چیمپئن شپ کے 2 روزہ مقابلے ریلوے سٹیڈیم گڑھی شاہو میں شروع ہو گئے۔ مقابلوں میں 250 کے قریب مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ رہے ہیں۔جنرل مینجر ویلفیئر اینڈ سپیشل انیشیٹو، وقار احمد شاہد تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے جنہوں نے چیمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔