• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ملازمین کے علاج کیلئے ساڑھے 33 لاکھ جاری

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دوران ڈیوٹی زخمی ہونے والے اہلکاروں کیلئےعلاج معالجے کیلئے پرعزم ہیں ،طبی اخراجات کی ادائیگی کیلئے مزید 33 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم جاری کر دی گئی ہے ، ڈاکٹر عثمان انور نے سپروائزری افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غازی اہلکاروں کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ مزید برآں صوبہ بھر میں کریمنل گینگز کے 1609 ارکان گرفتار کئے گئے ۔ آئی جی نے افسر وں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منظم جرائم کے خاتمے کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیا جائے ۔
لاہور سے مزید