• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس نے 5 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے رفح سے 2 اور نصیرات کیمپ سے 3 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر کے ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے ان یرغمالیوں کو ریڈ کراس نے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے آج 6 یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آنی ہے جن میں سے 5 کو رہا کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے 2 اسرائیلی یرغمالی اسرائیل پہنچ گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق ایک یرغمالی ہشام السید کو غزہ سٹی میں بغیر کسی تقریب کے اسرائیلی فوج کے حوالے کیا جائے گا۔

حماس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا منظر فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے اتحاد کا عکاس ہے۔

حماس کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج یرغمالیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی بڑی تعداد کا ہونا دشمن اور اس کے حامیوں کے لیے نیا پیغام ہے۔

حماس کا یہ بھی کہنا ہے کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی دھڑوں کے درمیان ہم آہنگی گہری اور مضبوط ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حماس کی معاہدے کے دوسرے مرحلے کی تیاری جامع تبادلے کا عمل مکمل کرنے کے لیے آمادگی کا اعادہ ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید