چین نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے اہل فلسطین کی بے دخلی کے منصوبے کی مخالفت کردی۔
مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے منصوبے کی مخالفت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ہیں، غزہ فلسطینی علاقے کا لازمی حصہ ہے، غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینی عوام کی رضا سے ہونا چاہیے۔
چینی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پرامید ہیں غزہ جنگ بندی معاہدے پر مکمل اور مؤثر عمل درآمد کیا جائے گا۔