• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکار ساجد حسن کا بیٹا گرفتار، ملزم ساحر حسن کے قبضے سے منشیات برآمد ہوئیں

کراچی( ثاقب صغیر )اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے ڈیفنس میں چھاپہ مار کر اداکار ساجد حسن کے بیٹے کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ساحر حسن کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران ڈیفنس میں ہونے والی پارٹیوں میں منشیات کے فروخت اور استعمال کے حوالے سے معلومات ملنے کے بعد پولیس کی جانب سے کریک ڈائون شروع کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی سی آئی اے کے مطابق ساجد حسین کے بیٹے کی گرفتاری کا ارمغان کیس سے براہ راست تعلق نہیں ہے تاہم اس حوالے سے کریک ڈائون کیا جا رہا ہے اور مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔دوسری جانب ضلع سائوتھ پولیس نے پوش علاقے میں منشیات کی فروخت اور استعمال کو روکنےکے لئے کریک ڈاؤن کیا۔ڈیفنس کلفٹن اور اطراف میں پولیس نے چائے خانوں اور کافی شاپس سمیت دیگر عوامی مقامات پر سرچ آپریشن کیا۔
اہم خبریں سے مزید