لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام اٹھا تے ہوئے پنجاب میں’’مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘ متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ’’مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز‘‘شعبہ صحت کے19اہم ٹاسک پورے کرے گی، آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی- لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے منسلک کر دیا جائے گا-39ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز فورس کا حصہ ہونگی- مریم نواز شریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکی ورک فورس مجموعی طورپر تقریباً 60 ہزار سے زائد افرادپر مشتمل ہوگی- پولیو سمیت دیگرضروری ویکسی نیشن سے متعلق ذمہ داریاں ادا کرنے کے ساتھ امراض اورمریضوں کا مستند ریکارڈ مرتب کرے گی،مریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے میپنگ کاٹاسک بھی پورا کیا جائے گا-اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیاکہ موجودہ ہیلتھ سروسز سے آبادی 47فیصد کور اور 53فیصد ان کورڈ ہے۔مزید بتایا گیا کہ 93فیصدمریض ہیلتھ سروسز سے متعلق اصلاحات سے مطمئن ہیں۔وزیراعلیٰ نے کمیونٹی ہیلتھ سروسزسے متعلق جامع پلان طلب کرلیا اورمریم نوازشریف کمیونٹی ہیلتھ سروسزکو فنکشنل کرنے کیلئے ضروری ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب نے مادری زبان کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مادری زبان کا تحفظ دراصل ہماری ثقافتی خودمختاری اور فکری آزادی کی ضمانت ہے۔ مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج آرٹ اینڈ کلچر کو مزید فعال کیا گیا ہے-پنجاب حکومت مادری زبانوں کی ترقی اور ترویج کے لیے پُرعزم ہے، وزیراعلی نے ایمن آباد میں پگھلا لوہا گرنے سے مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کااظہار اور زخمی مزدوروں کو برن یونٹ میں بہترین علاج کی ہدایت کی ہے اور کمشنر گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے-