ٹنڈوجام (نامہ نگار) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے ، دنیا کے سب سے بڑا ہائوسنگ پراجیکٹ شروع ہو رہا ہے جس کے تحت 21 لاکھ گھر بننے جا رہے ہیں پہلے مرحلے میں 7 لاکھ گھر تعمیر ہوں گے اپریل میں ہمارا نام اس پروجیکٹ کی وجہ سے گنیز بک آف ورلد رکارڈ میں درج ہو جائے گا کہ کس طرح سندھ صوبے نے ایک آفت کے بعد یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے، انہوں نے کہا کہ جب کروڑوں افراد متاثرین تھے تو یہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ہی تھی کہ جن کے وژن اور خدمت کے جذبے کے تحت ان کی بحالی کا کام کیا ہے حکومت سندھ نے یہ منصوبہ دنیا کی تاریخ کا عظیم منصوبہ بنانے جا رہے ییں اس پروجیکٹ کو دنیا بھر سے ایوارڈ بھی ملے ہیں جو کہ پاکستان کے لئے ایک اعزاز ہے پاکستان کے ہر پاکستانی کو یہ فخر ہوگا کہ یہ پروجیکٹ ہم نے شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ 21 لاکھ گھر مطلب کروڑوں خاندانوں کی کفالت، ہمارے پاس خواتین اور مردوں کو ان گھروں کے مالکانہ حقوق بھی ملے ہیں، صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف جس نے ہر ممکن کوشش کی کہ پاکستان کو نقصان پہنچایا جائے کراچی، حیدرآباد سمیت ملک بھر میں جو دہشتگردی واقعات پیش آئے وہ عمران خان کی سازش تھی، انہوں نے کہا کہ جس دن عمران خان کو سزا دی گئی اس دن ملک کے کسی بھی حصے میں احتجاج نہیں کیا گیا، عمران خان جس کو چاہتا تھا وہ دوسرے دن گرفتار ہو جاتا تھا دوسری جانب ثاقب نثار جیسے لوگوں نے عمران خان کا ساتھ دیا اور پھر ایک نام نہاد ڈیم بنانے کی مہم شروع کی گئی جس سے عوام کو نقصان ہوا اس تحریک انصاف نے پوری قوم کو بیوقوف بنایا کہ مجھے سائفر کے ذریعے حکومت سے اتارا گیا۔