• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودیہ، عمان، امارات سمیت 6 ملکوں سے مزید 48 پاکستانی ڈی پورٹ

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) سعودی عرب، عمان اور امارات سمیت 6مختلف ملکوں سے گزشتہ 24گھنٹے کے دوران مزید 48پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا جن میں سے5کو مختلف ڈسٹرکٹ کی پولیس کے حوالے کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے بلیک لسٹ، بغیر پاسپورٹ، سزا پوری کرنے، زائد المیعاد کام، کفیل کے بغیر کام اور کام سے مفرور ہونے پر 31افراد کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ عمان سے بلیک لسٹ، ویزا ختم ہونے اور غیر قانونی طور پر عمان میں داخل ہونے پر 12 افراد کو بے دخل کیا گیا۔ امارات سے 2، قطر سے 1اور اذربائجان میں امیگریشن نے ناپسندیدہ قرار دے کر 1 پاکستانی کو بے دخل کیا گیا۔ ڈی پورٹ کیے گئے 5 افراد کو لاڑکانہ، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد، حیدراباد اور رکشان پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید