• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اور ٹورنٹو یونیورسٹی کا تعلیمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وفد سے ملاقات اور کانفرنس کے موقع پر سندھ حکومت اور ٹورنٹومیٹروپولیٹن یونیورسٹی نے تعلیمی شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات اور کانفرنس کے موقع پر سیکریٹری یونیورسٹیز ائنڈ بورڈز عباس بلوچ، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش لودھی سمیت سندھ کے مختلف جامعات کے وی سیز اور دیگر حکام نے شرکت کی۔محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈ کے زیر اہتمام ملاقات اور کانفرنس میں ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی کے وفد کی قیادت ٹورنٹو میٹروپولیٹن یونیورسٹی صدر و وی سی محمد لاشیمی نے کی۔ اس موقع پر تعلیمی میدان میں تعاون بڑھانے، تحقیقی شراکت داری اور سندھ اور اور کینیڈین ادارے کے درمیان تعلیمی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرنسورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارے جامعات اور اداروں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنا نہایت ضروری ہے، یہ شراکت داری ہماری قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے اور نئی نسل کو بااختیار بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
اہم خبریں سے مزید