کراچی(اسٹاف رپورٹر)مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے چیئرمن آفاق احمد نے کہا ہے کہ مجھےحکومتی ظلم وستم عوام سے دور نہیں کرسکتے ہیں، حکومت کسی شخص کو قید کرسکتی ہے لیکن سوچ کو نہیں، ہمارا اقدام کسی لسانی اکائی کے خلاف نہیں بلکہ مافیا کےخلاف ہے،آفاق احمد نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کیلئے حقوق کی جہدوجہد ہر صورت جاری رہیگی، حکومتی ظلم و ستم ہمیں اپنے عوام سے دور نہیں کر سکتی۔ مجھے عوام سے دور رکھنے کے لیے پہلے بھی 9 سال پابند سلال رکھا گیا مجھے اپنے موقف سے ہٹنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا لیکن تمام تر حکومتی مظالم کے باوجود اپنے نظریے کے ساتھ کھڑا ہو اور آج شہر نے ثابت کردیا کہ قوم میرے موقف کے ساتھ کھڑی ہے۔آفاق احمد نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حکومت اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لیے عدالتی کارروائی سے پہلے مجھے مجرم کہہ کرپکاررہی ہے جس سے حکومتی بدنیتی صاف ظاہر ہوتی ہے، ظالم حکمران خود کو منصف سمجھ بیٹھیں ہیں۔