• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ نے گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔عدالت نے مقدمہ ختم کرنے کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔ جبکہ درخواست ضمانت پر 24فروری کیلئے نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ سرجانی ٹاؤن پولیس نےآفاق احمد کو جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کےروبرو پیش کرکےجسمانی ریمانڈ کی استدعاکی۔ تفتیشی افسرکاکہناتھاکہ آفاق احمد کے اشتعال دلانے پر لوگوں نےگاڑیوں کو آگ لگائی تھی۔آفاق احمد کے وکیل جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیارکیاکہ آفاق احمد کو انسداددہشت گردی کورٹ سے ضمانت کے بعد گرفتارکیاگیا۔جس مقدمے میں گرفتارکیاگیاوہ نامعلوم ملزموں کے خلاف درج ہے۔
اہم خبریں سے مزید