• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’راست‘ میں شرکت کی شرائط اور پیمانے جاری، 44 ادارے شامل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ’راست‘ میںشرکت کی شرائط اور پیمانے جاری کردیئے ہیں، اسٹیٹ بینک کے ماتحت آنے والے اداروں اور حکومتی اداروں سمیت 44 ادارے راست میں بطور شراکت دار شامل ہوچکے ہیں ،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے راست سسٹم میں شراکت داری کے پیمانے شرائط (Raast Participation Criteria) جاری کیے ہیں جن میں راست شراکت دار بننے کے خواہشمند اداروں کیلئے، جو راست کے ذریعے صارفین کو ڈجیٹل ادائیگی کی سہولتیں فراہم کرنے کی ضروری وظائفی اور تیکنیکی صلاحیتیں رکھتے ہوں، کم از کم شرائط بیان کی گئی ہیں۔راست فوری ادائیگی کا اعلیٰ فنی نظام ہے یعنی ’’فوری ادائیگی—پل بھر میں ملک بھر میں‘‘جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2021ء میں ملک بھر میں رقوم کے فوری، محفوظ اور مؤثر تبادلے کو آسان بنانے کیلئے شروع کیا۔
اہم خبریں سے مزید