• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ متروکہ وقف املاک کو رواں سال ایک بلین ریونیو حاصل ہوا، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ ڈاکٹر سید عطاء الرحمٰن نے کہا ہے کہ محکمہ متروکہ وقف املاک کو رواں سال ایک بلین ریونیو حاصل ہوا،گوردواروں اور مندروں کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت پر قوانین کے مطابق خطیر رقم خرچ کی جائیگی ، ٹرسٹ بورڈ کے زیرانتظام پراپرٹیز کو ڈویلپمنٹ کے لئے پیش کیا جا رہا ہے جس سے محکمہ کی آمدن میں چار گنا اضافہ ہوگا جبکہ ماسٹر پلان کے تحت گوردواروں اور مندروں کی تزئین و آرائش اور تعمیر و مرمت پر قوانین کے مطابق خطیر رقم خرچ کی جائے گی۔ محکمہ کو رواں سال ایک بلین سے زائد ریونیو حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران کے 357ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ملک بھر سے ہندو اور سکھ ممبران کے علاوہ سرکاری و غیر سرکاری ممبران نے شرکت کی۔ سیکرٹری بورڈ فرید اقبال نے ممبران کو بریفنگ دی۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امورعمران رشید، ممبر بورڈ اختر نواز جنجوعہ، جویریہ غضنفر سہرودی، رانا مجیب افضل خان، سہیل رضا، کریپا سنگھ، کرشن لال، پرتاب سنگھ، مثال کور، پیرزادہ محمد طیب امین، سردار بھگت سنگھ کے علاوہ چیف کنٹرولر اکائونٹس عدیل احمد، ڈائریکٹر لیگل عظمیٰ شہزادی، ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ثناء اللہ خان، ایڈیشنل سیکرٹری سیف اللہ کھوکھر موجود تھے۔ اجلاس میں پہلے روز پاکستان بھر میں موجود وقف پراپرٹیز کو سرکاری اداروں آرگنائزیشنز کے ذریعے ڈویلپمنٹ کے لئے پیش کئے جانے کے حوالے سے ایجنڈا زیر بحث آیا۔ محکمہ کے سر پلس فنڈز مالیاتی اداروں میں سرمایہ کاری کرنے کا ایجنڈا بھی زیر بحث آئے۔
اہم خبریں سے مزید