• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں یوتھ گیمز شروع

لاہور (خبرنگار)ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ میں دو روزہ یوتھ گیمز کا آغاز ہو گیا ہے ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق طلباء و طالبات میں صحت مند سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا ہے۔یوتھ گیمز میں ان ڈور اور آؤٹ ڈور کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یوتھ گیمز میں باسکٹ بال، والی بال، تھرو بال، ڈاج بال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس شامل ہیں۔مقابلوں میں سنوکر، فٹ بال، شطرنج، ٹگ آف وار، ڈارٹس، تیر اندازی، کیرم، فٹ بال اور کراٹے سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔مقابلوں میں نجی سکولز، کالجز اور مختلف کلبوں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر ایل ڈی اے سپورٹس کمپلیکس گلبرگ کو فعال بنایا جا رہا ہے۔یوتھ گیمز کا انعقاد ڈائریکٹر سپورٹس ایل ڈی اے خرم یعقوب کی سربراہی میں کیا جا رہا ہے۔شرکاء نے مقابلوں کے انعقاد پر ایل ڈی اے اور گولڈن اسپورٹس ایونٹس کی کاوشوں کو سراہا۔
لاہور سے مزید