• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی ماہی گیر واہگہ بارڈرپر بھارتی حکام کے حوالے

لاہور(کرائم رپورٹر)کراچی کی جیل سے رہائی پانے والے 22 بھارتی ماہی گیر لاہور پہنچ گے، انہیں واہگہ بارڈر پربھارتی حکام کے حوالے کردیاگیا، رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاو نڈیشن کی خصوصی بس سے لاہور لایا گیا ،رہائی پانیوالوں میں بھوپت، مالا، کرشن، خالف، موہن، آصف ،اشوک، اکبر، لکھمن، موجی، دیپک، رام جی، ہری، ٹپو، سوریش ، وجے، منوج کمار، وینو، مہیش، سبھاش، سنجے اور سیلندھار شامل ہیں ، بھارتی ماہی گیروں کو ایدھی فاو نڈیشن کی جانب سے پانچ پانچ ہزار روپے کھانا اور تحائف پیش کئے گے ۔ماہی گیروں نے ایدھی فائونڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔
لاہور سے مزید